کراچی (آئی پی ایس )پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا منفی دن رہا اور 100 انڈیکس 258 پوائنٹس کم ہوکر 75084 پر بند ہوا۔کاروباری دن میں 100انڈیکس 884 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا، 100انڈیکس آج نئی بلند ترین سطح 75618 پرگیا۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج 37.5 کروڑ شیئرز کے سودے 16.3 ارب روپے میں طے ہوئے۔ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 6 ارب روپے بڑھ کر 10140 ارب روپے ہے۔
اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا منفی دن، 100 انڈیکس 258 پوائنٹس کمی پر بند
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
