ہومپاکستانحکومت نے نیا پاکستان ہاوسنگ اسکیم اور کامیاب جوان پروگرام میں صحافیوں کیلئے پیکیج متعارف کرانے کا اعلان کردیا

حکومت نے نیا پاکستان ہاوسنگ اسکیم اور کامیاب جوان پروگرام میں صحافیوں کیلئے پیکیج متعارف کرانے کا اعلان کردیا

اسلام آباد ، وفاقی وزیر اطلاعات فوادچوہدری نے نیا پاکستان ہاوسنگ اسکیم اور کامیاب جوان پروگرام میں صحافیوں کیلئے پیکیج متعارف کرانے کا اعلان کردیا۔تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات فوادچوہدری سے پی ایف یو جے ورکرزکے صدرپرویزشوکت نے وفد کے ہمراہ ملاقات کی ، ملاقات میں فواد چوہدری نے کہا کہ حکومت صحافیوں کوسہولت فراہم کرنے کیلئے پرعزم ہے، صحافیوں کوترجیحی بنیادوں پرصحت کارڈکی سہولت فراہم کی جائیگی۔فواد چوہدری نے خوشخبری سناتے ہوئے کہا کہ نیا پاکستان ہاوسنگ اسکیم اور کامیاب جوان پروگرام میں صحافیوں کیلئے پیکیج متعارف کرائیں گے۔انہوں نے کہا کہ جرنلسٹس پروٹیکشن بل موجودہ حکومت کاانقلابی قدم ہے، بل صحافیوں اورمیڈیاورکرزکے حقوق کے تحفظ کیلئے بنایاگیا۔وفاقی وزیراطلاعات نے پرویزشوکت پرگزشتہ دنوں فائرنگ کے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے واقعے سے متعلق آئی جی پولیس سیرپورٹ طلب کرلی ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔