ہومپاکستانسندھ حکومت نے فنڈ ہونے کے باوجود منصوبے مکمل نہیں کیے،شہبازگل

سندھ حکومت نے فنڈ ہونے کے باوجود منصوبے مکمل نہیں کیے،شہبازگل

کراچی ،وزیراعظم کے معاون خصوصی اکٹر شہباز گل نے کراچی میں نیوزکانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ “سندھ حکومت نے فنڈ ہونے کے باوجود منصوبے مکمل نہیں کیے،بلاول بھٹو زرداری ناکافی معلومات پر بیان دیتے ہیں سندھ کے عوام کا پیسہ ناجائز طور پر باہر بھیجا گیا۔ ہم تنقید برائے تنقید کے قائل نہیں ہیں۔”۔انہوں نے کہا کہ “ٹرانسپورٹ کا نظام بھی بہتر ہو سکتا تھامگر توجہ نہیں دی گئی، تعلیم کیلئے بجٹ میں رکھی گئی رقم بھی خرچ نہیں کی گئی۔ سندھ کو گزشتہ برس وفاق کی جانب سے 725 ارب جبکہ رواں برس 884 ارب روپے ملے”شہبازگل نے کہا کہ “پاکستان تحریک انصاف کی حکومت سندھ کی ترقی کیلئے اقدامات کر رہی ہے۔ہم سندھ کے عوام کی ترجمانی کرتے رہیں گے۔ وفاقی حکومت کے ٹیکس کا57فیصد صوبوں کا ملتا ہے۔”

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔