ہومتازہ ترینحکومت کی بجلی صارفین پر 310ارب روپے کا اضافی بوجھ ڈالنے کی تیاری

حکومت کی بجلی صارفین پر 310ارب روپے کا اضافی بوجھ ڈالنے کی تیاری

اسلام آباد(آئی پی ایس ) حکومت نے بجلی صارفین پر 310 ارب روپے کا اضافی بوجھ ڈالنے کی تیاریاں کرلیں،سی پی پی اے نے آئندہ مالی سال کے لیے پاور پرچیز پرائس کے تعین کی درخواست دائر کردی، بجلی کے بنیادی ٹیرف میں 5 روپے فی یونٹ تک اضافے کا امکان ہے، نیپرا سی پی پی اے کی درخواست پر23 مئی کوسماعت کرے گا۔

تفصیلات کے مطابق حکومت نے ایک مرتبہ پھر بجلی مہنگی کرنے کی تیاری کر لی ، بجلی مہنگی ہونے سے صارفین پر 310 ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔سی پی پی اے نے آئندہ مالی سال کے لیے پاور پرچیز پرائس کے تعین کی درخواست دائر کردی۔ بجلی کے بنیادی ٹیرف میں 5 روپے فی یونٹ تک اضافے کا امکان ہے۔ نیپرا سی پی پی اے کی درخواست پر 23 مئی کوسماعت کرے گی۔

سی پی پی اے نے پاور پرچیز پرائس کے سات منظرنامے پیش کئے۔ پاور پرچیز پرائس کا 25 روپے 3 پیسے سے 27 روپے 11 پیسے فی یونٹ کا تخمینہ لگایا گیا۔ منظوری کے بعد پاور پرچیز پرائس کا بوجھ 58۔3 ٹریلین روپے تک پہنچ جائے گا۔دوسری جانب پاور ڈویژن کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ بجلی کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔