ہومشوبزترک اداکاراینگن الطان سے فراڈکرنیوالاملزم کاشف ضمیر ایک روزہ جسمانی ریمانڈپرپولیس کے حوالے

ترک اداکاراینگن الطان سے فراڈکرنیوالاملزم کاشف ضمیر ایک روزہ جسمانی ریمانڈپرپولیس کے حوالے

لاہور ، عدالت نے ارتغرل غازی کے مرکزی کردار اینگن الطان سے فراڈکرنیوالے ملزم کو ایک روزہ جسمانی ریمانڈپرپولیس کے حوالے کرتے ہوئے کل دوبارہ پیش کرنے کا حکم دیا۔تفصیلات کے مطابق لاہور میں جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں ارتغرل غازی کے مرکزی کردار اینگن الطان سے فراڈکرنیوالے ملزم کو پیش کیا گیا ، تفتیشی افسر نے کہا ملزم سے تفتیش کرناہے عدالت جسمانی ریمانڈ دے۔عدالت نے ملزم کاشف ضمیر کوایک روزہ جسمانی ریمانڈپرپولیس کے حوالیکر دیا اور کل دوبارہ ملزم کو پیش کرنے کا حکم دیا۔گذشتہ روز معروف ترک اداکار انگین آلتان (ارطغرل)کے ساتھ نوسربازی کرنے والے پاکستانی ٹک ٹاکر کاشف ضمیر گرفتارکیا گیا ۔انگین آلتان نے کاشف ضمیر کے خلاف مقدمہ درج کروا دیا جس کے بعد پولیس نے کاشف ضمیر کو فوری گرفتار کر لیا۔انگین آلتان نے خط ترک سفارتخانے نے محکمہ داخلہ پنجاب کو بھیجاجس میں انہوں نے اپنے ساتھ ہونے والے فراڈ کا ذکر کیا اور ثبوت بھی فراہم کیے تھے۔بعد ازاں آئی جی پنجاب نے سی سی پی او لاہور کو تحقیقات اور ملزم کے خلاف کارروائی کرنے کا حکم دیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔