اسلام آباد(آئی پی ایس )اسلام آباد ہائیکورٹ نے وکلا کے معطل لائسنس بحال کر دیئے۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ نے کہا ہے کہ وکیل شعیب شاہین کی 90 روز میں کمپلینٹ نہ بھیجنے پر مس کنڈکٹ کی کارروائی غیرموثر ہونے کی دلیل درست نہیں۔قانون میں 90 روز کے اندر کمپلینٹ بار کونسل کو بھیجنے کا ذکر نہیں۔ عدالتی حکم کے مطابق ماضی میں انفرادی طور پر وکلا کی جانب سے ایسے واقعات سامنے آئے۔عدالت کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ اور ہائیکورٹ کے وکلا کی اتنی تعداد کی طرف سے اس طرح کے واقعے کی مثال نہیں ملتی۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے حکم دیا ہے کہ ریگولیٹر کی جانب سے اس واقعے میں ملوث وکلا کے خلاف کارروائی کی ضرورت ہے۔ واضح رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ پر حملے میں ملوث 21 وکلا کے لائسنس معطل کر دیئے گئے تھے، چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کہا تھا کہ چند وکلا کی وجہ سے سارے وکلا بدنام ہوئے، ملوث وکلا کوسزا ضرور ملے گی۔
اسلام آباد ہائیکورٹ نے وکلا کے معطل لائسنس بحال کر دیئے
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
