ہوماسلام آباداسلام آباد پولیس کی کارروائی ، 2منشیات ڈیلرز گرفتار ،بھاری مقدار میں منشیات برآمد

اسلام آباد پولیس کی کارروائی ، 2منشیات ڈیلرز گرفتار ،بھاری مقدار میں منشیات برآمد

اسلام آباد(آئی پی ایس )ایس پی انڈسٹریل ایریا زون فدا حسین ستی کی ہدایت پر تھانہ نون کامنشیات کے ڈیلرز خلاف کریک ڈاون ،دوران اسپیشل چیکنگ دو منشیات ڈیلرز کو گرفتار کر کے انکے قبضہ سے کل 2560 گرام چرس برآمد کرلی۔ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق ملزمان منشیات جڑواں شہر میں سپلائی کرتے تھے ، گرفتار منشیات کے ڈیلرز میں غلام غضنفر ولد غلام اکبر سکنہ جھنگی سیداں جبکہ ملزم احسن عباس ولد غلام شبر سکنہ جھنگی سیداں اسلام آباد شامل ہیں ،ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے ۔کارروائیاں ایس ڈی پی او محمد نواز بھٹی کی نگرانی میں ایس ایچ او اشتیاق حسین شاہ معہ ٹیموں نے کی۔ ڈی ائی جی آپریشنز اور ایس ایس پی آپریشنز نے پولیس ٹیم کو شاباش دی ۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔