Monday, May 25, 2026
ہومبریکنگ نیوزمریم نواز کے حلقے کے فارم45،47 کیلئے درخواست الیکشن کمیشن کو ارسال

مریم نواز کے حلقے کے فارم45،47 کیلئے درخواست الیکشن کمیشن کو ارسال

لاہور (سب نیوز ) وزیراعلی پنجاب مریم نواز کے حلقے کے تصدیق شدہ فارم 45 اور 47 کی فراہمی کی درخواست الیکشن کمیشن کو ارسال کردی گئی۔لاہور ہائیکورٹ کے جج جسٹس عابد عزیز نے ناکام امیدوار مہر شرافت کی درخواست پر سماعت کی۔

درخواست میں مقف اختیار کیا گیا کہ الیکشن کے روز درخواست گزار واضح برتری سے جیت رہا تھا، مبینہ طور پر نتائج تبدیل کرتے ہوئے ن لیگ کی امیدوار مریم نواز کو جتوا دیا گیا، اب تصدیق شدہ فارم 45 اور 47 فراہم نہیں کیے جا رہے۔

درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی کہ مذکورہ تصدیق شدہ فارم فراہم کرنے کا حکم دیا جائے۔ بعدازاں لاہور ہائیکورٹ نے مریم نواز کے حلقے کے تصدیق شدہ فارم 45 اور 47 کی فراہمی لیے دائر درخواست الیکشن کمیشن کو بھجوا دی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔