ہومپاکستانشیخ روحیل اصغر کی نرالی منطق، گالی دینا پنجاب کا کلچر قرار دے دیا

شیخ روحیل اصغر کی نرالی منطق، گالی دینا پنجاب کا کلچر قرار دے دیا

اسلام آباد،مسلم لیگ (ن)کے رہنما شیخ روحیل اصغر نے نرالی منطق پیش کرتے ہوئے گالی دینے کو پنجاب کا کلچر قرار دے دیا ہے، حکومت کی جانب سے ان کے اس بیان کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی کے باہر ایک صحافی نے شیخ روحیل اصغر سے سوال کیا کہ کیا گالی دینا اچھی بات ہے؟ تو اس کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ تو پنجاب کا کلچر ہے۔خیال رہے کہ گزشتہ روز قومی اسمبلی کے اجلاس میں حکومت اور اپوزیشن اراکین کی جانب سے شدید ہنگامہ آرائی دیکھنے میں آئی تھی۔ دونوں اطراف سے ایک دوسرے کیخلاف نازیبا الفاظ کا استعمال کیا گیا تھا۔سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے اس بات کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے ایوان میں ہلڑ بازی کرکے اس کے تقدس کو پامال کرنے والے ارکان کا داخلہ بند کر دیا ہے۔وفاقی وزیر مملکت فرخ حبیب نے لیگی رہنما شیخ روحیل اصغر کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اپنی گندی سوچ اور گندی زبان کو پنجاب کے کلچر سے نہ جوڑیں۔ ہمارا کلچر ماں اور بہنوں کی عزت سکھاتا ہے۔ غلیظ گالیاں دینا ہمارے کلچر کا حصہ نہیں ہے۔ ن لیگ کی قیادت ان کو سمجھانے کی بجائے حوصلہ افزائی کرے گی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔