ہوماسلام آباداسلام آباد ضلعی انتظامیہ نے گھر کی دہلیز پر گاڑیوں کی رجسٹریشن کی سہولت متعارف کرا دی ، حمزہ شفقات

اسلام آباد ضلعی انتظامیہ نے گھر کی دہلیز پر گاڑیوں کی رجسٹریشن کی سہولت متعارف کرا دی ، حمزہ شفقات

اسلام آباد،اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے گھر کی دہلیز پر گاڑیوں کی رجسٹریشن کی سہولت متعارف کرائی ہے۔پیر کو ڈپٹی کمشنر اسلام آباد حمزہ شفقات نے کہا کہ اگر آپ اپنے کام میں مصروف ہیں اور اپنی گاڑی رجسٹرڈ اور ٹرانسفر کرنا چاہتے ہیں یا ٹوکن ٹیکس ادا کرنا چاہتے ہیں تو اب آپ کو ہمارے ایکسائز آفس جانے کی ضرورت نہیں ہے، بس ہمیں کال کریں اور ہم آپ کے گھر پہنچ جائیں گے یا آپ اپنے گھر کے قریب ترین مارکیٹ میں موجود موبائل رجسٹریشن گاڑی میں دستیاب اس سہولت سے استفادہ کر سکتے ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔