Monday, June 1, 2026
spot_img
spot_imgspot_img
ہومبریکنگ نیوزذوالفقار بھٹو کو سرکاری شہید اور قومی ہیرو قرار دینے کی قرارداد منظور

ذوالفقار بھٹو کو سرکاری شہید اور قومی ہیرو قرار دینے کی قرارداد منظور

لاہور(نیوزڈیسک)پنجاب اسمبلی میں ذوالفقار علی بھٹو کو سرکاری شہید اور قومی ہیرو قرار دینے کی قرارداد منظور کر لی گئی۔
تفصیلات کے مطابق قرارداد پیپلزپارٹی کے رہنما علی حیدر گیلانی نے پنجاب اسمبلی میں پیش کی۔
پنجاب اسمبلی میں بانی پیپلزپارٹی اور سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کو سرکاری طور پر شہید اور قومی و جمہوری ہیرو قرار دینے کی قرارداد کو کثرت رائے سے منظور کر لیا گیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز سندھ اسمبلی میں سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کو قومی ہیرو قرار دینے اور بحالی جمہوریت کیلئے عظیم قربانیاں دینے پر سیاسی کارکنوں کو نشان بھٹو سے نوازے جانے کی قرار داد منظور کی گئی تھی۔
قرارداد قائد ایوان وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے پیش کی تھی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔