Sunday, May 31, 2026
spot_img
spot_imgspot_img
ہومبریکنگ نیوزجسٹس ملک شہزاد نے چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کے عہدے کا حلف اٹھا لیا

جسٹس ملک شہزاد نے چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کے عہدے کا حلف اٹھا لیا

لاہور(نیوزڈیسک)جسٹس ملک شہزاد احمد خان نے چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ کے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔
تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ کی حلف برداری کی تقریب گورنر ہاؤس میں ہوئی، جہاں گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن نے چیف جسٹس ملک شہزاد احمد خان سے ان کے عہدے کا حلف لیا۔ تقریب میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز، لاہور ہائی کورٹ کے ججز، صوبائی وزرا، وفاقی و صوبائی لا افسران، انتظامی افسران اور دیگر شخصیات شریک ہوئیں۔
بعد ازاں گورنر، وزیراعلیٰ اور دیگر شرکا نے چیف جسٹس ملک شہزاد احمد خان کو عہدے کا حلف اٹھانے پر مبارک باد دی۔ حلف لینے کے بعد چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ ملک شہزاد احمد خان لاہور ہائی کورٹ پہنچ گئے، جہاں ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا اور سلامی پیش کی گئی۔ چیف جسٹس ملک شہزاد احمد خان نے گارڈ آف آنر کا معائنہ بھی کیا۔
واضح رہے کہ چیف جسٹس امیر بھٹی کی ریٹائرمنٹ کے بعد لاہور ہائیکورٹ میں ججز کی تعداد 38 رہ گئی ہے جب کہ ججز کی خالی اسامیوں کی تعداد 22 ہوگئی ۔ جسٹس شجاعت علی خان لاہور ہائیکورٹ کے سیینر ترین جج بن گئے اور جسٹس صداقت علی خان انتظامی کمیٹی کا حصہ بن گئے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔