Sunday, May 31, 2026
spot_img
spot_imgspot_img
ہومپاکستاننئی کابینہ کی تشکیل کے بعد دوسرے جائزے کیلئے مشن پاکستان جائے گا: آئی ایم ایف

نئی کابینہ کی تشکیل کے بعد دوسرے جائزے کیلئے مشن پاکستان جائے گا: آئی ایم ایف

اسلام آباد(نیوزڈیسک)آئی ایم ایف کے ڈائریکٹر کمیونیکیشنز نے کہا ہے کہ فی الحال توجہ موجودہ اسٹینڈ بائی پروگرام کی تکمیل پر ہے، جو اپریل 2024 میں ختم ہو رہا ہے، پاکستان میں نئی کابینہ کی تشکیل کے فوراً بعد اسٹینڈ بائی کے دوسرے جائزے کیلئے مشن بھیجا جائے گا۔
انہوں نے بتایا کہ آئی ایم ایف معاشی استحکام یقینی بنانے کیلئے نئی حکومت کے ساتھ پالیسیوں پر کام کرنے کا منتظرہے۔
خیال رہے کہ وزارت خزانہ نے آئی ایم ایف کے جائزہ مشن سے اہم مذاکرات کیلئے تیاریاں شروع کر دی ہیں اور وفاقی کابینہ کی تشکیل و حلف برداری کے فوری بعد واشنگٹن کے اس قرض دہندہ کو رسمی دعوت بھیج دی جائے گی۔
اعلیٰ سرکاری کے مطابق آئی ایم ایف بھی اسلام آباد سے رسمی دعوت کے حصول کا انتظار کر رہا ہے اور کابینہ کی تشکیل کے فوری بعد اس کا امکان ہے۔
آئی ایم ایف کی ٹیم 3 ارب ڈالر کے اسٹینڈ بائی ایگریمنٹ کے دوسرے جائزے کی تکمیل کیلئے مذاکرات شروع کرنے کی غرض سے پاکستان پہنچے گی جبکہ اسی دوران پاکستان نے 36 ماہ کیلئے توسیع شدہ فنڈ فیسیلیٹی کی تازہ ڈیل کیلئے درخواست بھی دے رکھی ہے۔
آئندہ کے ای ایف ایف (ایکسٹینڈڈ فنڈ فیسیلٹی) پروگرام کے حوالے سے ابھی بات چیت نہیں ہوئی اور نہ ہی حتمی صورت اختیار کر پائی ہے لیکن اسلام آباد ای ایف ایف کو مضبوط بنانے کے امکان پر غور کریگا تاکہ فنانس کا دائرہ کار 6 ارب ڈالر سے 8 ارب ڈالر تک بڑھایا جا سکے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔