Monday, June 1, 2026
spot_img
spot_imgspot_img
ہومدنیاسعودی عرب میں 5 پاکستانیوں کو پھانسی دے دی گئی

سعودی عرب میں 5 پاکستانیوں کو پھانسی دے دی گئی

ریاض(نیوزڈیسک)سعودی عرب میں قتل اور ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث پانچ پاکستانیوں کو پھانسی دے دی گئی۔
سعودی میڈیا کے مطابق سعودی عرب میں پانچ پاکستانیوں کو پھانسی دے دی گئی ہے، مجرمان قتل اور ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث تھے۔
مجرمان نے نجی کمپنی میں ڈکیتی کے دوران چوکیدار کا قتل کیا تھا اور حکام نے تفتیش کے دوران انہیں گرفتار کیا۔
سعودی عدالت نے الزامات ثابت ہونے پر ملزمان کو سزائے موت سنائی تھی ، بعدازاں، سعودی اپیل کورٹ نےعدالتی فیصلے کو برقرار رکھا۔
اپیل کورٹ کے فیصلے کے بعد ملزمان کو سزائے موت دی گئی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔