Sunday, May 31, 2026
spot_img
spot_imgspot_img
ہومبریکنگ نیوزبنگلادیشی مذہبی جماعت کا پاسپورٹ پر اسرائیل کے سواکی شرط بحال کرنے کے فیصلے کا خیرمقدم

بنگلادیشی مذہبی جماعت کا پاسپورٹ پر اسرائیل کے سواکی شرط بحال کرنے کے فیصلے کا خیرمقدم

ڈھاکہ (آئی پی ایس )بنگلادیش کی ایک ممتاز اسلامی جماعت نے ای پاسپورٹ پر یہ پاسپورٹ اسرائیل کے سوا دنیا کے تمام ممالک کے لیے کارآمد ہے کی عبارت دوبارہ شامل کرنے کے حکومتی فیصلے کا پرجوش خیر مقدم کرتے ہوئے اسے عوامی امنگوں کا ترجمان قرار دیا ہے۔

اتوار کے روز جاری ہونے والے ایک خصوصی بیان میں انٹرنیشنل مجلس تحفظ ختم نبوت بنگلادیش کے سینیئر رہنما اور سیکریٹری جنرل مولانا محی الدین ربانی نے اس فیصلے کی کھل کر تعریف کی اور کہا کہ یہ اقدام ملک بھر کے عوام کے جذبات کی حقیقی عکاسی کرتا ہے۔

انہوں نے اس دیرینہ کلاز کی بحالی پر حکومت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے متعلقہ حکام کو اس مثبت پیش رفت پر دلی مبارکباد پیش کی اور انتظامیہ کے مستقبل کے دیگر اقدامات کے لیے بھی نیک تمناں کا اظہار کیا۔مذہبی رہنما کا یہ اہم بیان تنظیم کے اسسٹنٹ پبلسٹی سیکریٹری مولانا افسر محمود کی جانب سے باقاعدہ طور پر میڈیا کے لیے جاری کیا گیا ہے۔

بنگلادیشی حکومت کے اس فیصلے کو ملک کے عوامی اور سماجی حلقوں میں گہری نظر سے دیکھا جا رہا ہے کیونکہ وہاں کی عوام میں فلسطینی کاز کے لیے ہمیشہ سے گہری ہمدردی پائی جاتی ہے۔بنگلادیشی پاسپورٹ پر اس تاریخی عبارت کی دوبارہ واپسی نے ثابت کیا ہے کہ ملک کی مختلف سیاسی، مذہبی اور سماجی تنظیمیں فلسطینیوں کے حقوق کے تحفظ اور اسرائیل کے بائیکاٹ کے دیرینہ موقف پر پوری طرح متحد ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔