اسلام آباد،وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا ہے کہ بجٹ کو ہر طبقہ فکر کے لوگوں نے سراہا، اپوزیشن نے اب تک بجٹ پڑھنے کی بھی زحمت نہیں کی،ہفتہ کوسماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے انہوں نے لکھا کہ اپوزیشن کا رویہ حسب معمول غیرذمہ دارانہ رہا، ایسی غیر سنجیدہ اپوزیشن سے عوام کیا توقع کرسکتی ہے، اگلے 7سال بھی یہ لوگ ایسے ہی بینر اٹھائے کھڑے ملیں گے۔
بجٹ کو ہر طبقہ فکر کے لوگوں نے سراہا، فواد چودھری
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
