ہوماسلام آبادبجٹ میں ہر شعبے سمیت عام آدمی پر خصوصی توجہ دی گئی ہے، علی نواز اعوان

بجٹ میں ہر شعبے سمیت عام آدمی پر خصوصی توجہ دی گئی ہے، علی نواز اعوان

اسلام آباد ،وزیراعظم کے معاونِ خصوصی برائے امورِ سی ڈی اے علی نواز اعوان نے کہا ہے کہ حکومت نے تاریخی اور عوام دوست بجٹ پیش کیا ہے جس کے لیے وزیراعظم عمران خان اور ان کی معاشی ٹیم مبارکباد کے مستحق ہیں-

جمعہ کو پیش کیے جانے والے وفاقی بجٹ کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے مشکل وقت میں تیسرا بجٹ پیش کیا ہے جو عوام دوست ہے اور اس میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کے لیے ریلیف دیا گیا ہے انہوں نے کہا کہ بجٹ سے نئی سمت کا تعین ہوا ہے اور ہم نے مستقبل میں سرمایہ کاری کی ہے انہوں نے کہا کہ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافہ کیا گیا ہے جبکہ ریٹائرڈ ملازمین کی پینشن میں بھی 10 فیصد اضافہ ہوا ہمیں احساس ہے کہ مہنگائی زیادہ ہے جس کی بنیادی وجہ کووڈ – 19 ہے اور عالمی سطح پر قیمتوں میں بہت اضافہ ہوا تاہم اس کے اثرات تنخواہوں میں اضافہ کرکے کم کرنے کی کوشش کی گئی پی ایس ڈی پی کی مد میں 900ارب روپے رکھے گئے ہیں جو گزشتہ پی ایس ڈی پی سے تقریبا 300 ارب روپے زیادہ ہیں. انہوں نے کہا صنعتوں اور زرعی شعبے کو ریلیف فراہم کیا گیا ہیاور آبپاشی کے نظام اور پانی کے لیے 19 ارب روپے سے زائد کے فنڈز رکھے گئے ہیں طرح آٹو انڈسٹری کے لیے ٹیکس ریلیف کا اعلان کیا گیا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔