ہومپاکستانحکومت کی شاندار حکمت عملی سے کورونا کیسز میں مسلسل کمی

حکومت کی شاندار حکمت عملی سے کورونا کیسز میں مسلسل کمی

اسلام آباد،پاکستان میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 1ہزار سے زائد نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ اموات میں بتدریج کمی واقع ہورہی ہے، نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹرکے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 57مریض انتقال کر گئے جس کے بعد کرونا وائرس سے مجموعی اموات کی تعداد 21ہزار 633ہوگئی،این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 1ہزار 194نئے کیسز رپورٹ ہوئے، ملک میں کووڈ 19کے مجموعی کیسز کی تعداد 9لاکھ 39ہزار 931ہوچکی ہے،ملک میں کرونا وائرس سے صحت یاب مریضوں کی مجموعی تعداد 8لاکھ 75ہزار 581ہوچکی ہے گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 35ہزار 695ٹیسٹ کیے گئے، اب تک ملک میں 1 کروڑ 37لاکھ 81ہزار 668کووڈ 19ٹیسٹ ہوچکے ہیں،گزشتہ 24گھنٹوں میں ملک بھر میں کرونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 3.34فیصد ہوگئی، ملک بھر کے 631اسپتالوں میں کرونا وائرس کے 2ہزار 760کیسز تشویشناک حالت میں ہیں،ملک میں اب تک 52لاکھ 82ہزار 591افراد کو ویکسین کی ایک ڈوز جبکہ 28لاکھ 51ہزار 63افراد کو ویکسین کی دونوں ڈوززلگائی جاچکی ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔