ہومبریکنگ نیوزمرکز میں حکومت سازی کا مجوزہ شیڈول تیار،حکومتی اتحادیوں کا اہم اجلاس

مرکز میں حکومت سازی کا مجوزہ شیڈول تیار،حکومتی اتحادیوں کا اہم اجلاس

اسلام آباد(سب نیوز )مرکز میں حکومت سازی کا مجوزہ شیڈول تیار کرلیا گیا ، ذرائع کے مطابق پارلیمنٹ ہا ئو س میں اسحاق ڈار کے چیمبر میں اہم اجلاس، اتحادی حکومت نے حکومت سازی کے تمام مراحل مکمل کرنے کی منصوبہ بندی کرلی، اپوزیشن کے ممکنہ احتجاج سے نمٹنے کی حکمت عملی بھی طے کر لی گئی، ن لیگ ، پیپلز پارٹی رہنما اور قومی اسمبلی سیکریٹریٹ حکام کی اجلاس میں شرکت، 29فروری کو نو منتخب اراکین حلف اٹھائیں گے، اسپیکر راجہ پرویز اشرف حلف لیں گے۔یکم مارچ کواسپیکر اور ڈپٹی ا سپیکر کے امیدوار اپنے کاغذات نامزدگی جمع کروائیں گے۔2مارچ کوا سپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کا انتخاب خفیہ رائے شماری سے ہوگا۔3مارچ کو وزیراعظم کے انتخاب کیلئے امیدوار کاغذات نامزدگی جمع کروائیں گے، 4مارچ کو قومی اسمبلی نئے وزیراعظم کا انتخاب ڈویژن کے ذریعے کرے گی۔ وزیراعظم بننے کیلئے 169 ووٹ درکارہونگے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔