ہومپاکستاناسلامک یونیورسٹی کے3 نائب صدور کی تعیناتی اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج

اسلامک یونیورسٹی کے3 نائب صدور کی تعیناتی اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج

اسلام آباد(سب نیوز) انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی کے تین نائب صدور کی تعیناتی اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کر دی گئی، جس پر عدالت نے یونیورسٹی کو نوٹس جاری کرتے ہوئے دو ہفتوں میں جواب طلب کر لیا۔
جسٹس ایاز شوکت نے شہری جاوید اختر کی درخواست پر سماعت کی، درخواست گزار کی جانب سے وکیل آکاش تارا اور وکیل ریحان الدین عدالت میں پیش ہوئے۔سماعت کے دوران درخواست گزار کے وکیل آکاش تارا نے مؤقف اختیار کیا کہ عدالت کا فیصلہ اسلامک یونیورسٹی کے لیے واضح ہے کہ تعیناتیاں شفاف طریقے سے کی جائیں گی، تاہم یونیورسٹی کی جانب سے ایسا کوئی پراسس اختیار نہیں کیا گیا۔وکیل نے مؤقف اپنایا کہ یونیورسٹی میں نائب صدور کی تعیناتی اوپن میرٹ پر ہونی چاہیے تھی، لیکن یہ تعیناتیاں صرف فیکلٹی ممبران میں سے کی گئیں۔ ان کا کہنا تھا کہ یونیورسٹی نے اپنا طریقہ کار بنا کر تعینائیاں کیں۔
جسٹس ایاز شوکت نے سماعت کے دوران ہدایت کی کہ یہ بھی دیکھا جائے کہ بورڈ آف گورنرز نے اپنا اختیار کمیٹی کو تفویض کیا تھا یا نہیں۔عدالت نے انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی کو نوٹس جاری کرتے ہوئے دو ہفتوں میں جواب جمع کرانے کی ہدایت کردی اور سماعت ملتوی کر دی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔