اسلام آباد، (سب نیوز) : پاکستان میں تاجکستان کے سفیر عزت مآب یوسف شریف زودہ نے اسلام آباد میں مقیم جمہوری وفاقی جمہوریہ برازیل کے سفیر اولینتھو ویئرا سے ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران تاجکستان اور برازیل کے درمیان دوطرفہ تعلقات کی موجودہ صورتحال اور انہیں مزید فروغ دینے کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
فریقین نے سیاسی، اقتصادی، تجارتی، ثقافتی اور باہمی دلچسپی کے دیگر شعبوں میں تعاون کو مضبوط بنانے پر خصوصی توجہ دی۔
دونوں سفیروں نے مختلف سطحوں پر دوطرفہ ملاقاتوں اور تقریبات کے انعقاد سمیت دونوں ممالک کے متعلقہ اداروں کے درمیان تعاون مزید بڑھانے کے طریقوں پر بھی غور کیا۔
فریقین نے تاجکستان اور برازیل کے درمیان مسلسل سفارتی رابطے اور باہمی مفاد پر مبنی تعاون کو مزید وسعت دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔
