اسلام آباد، (سب نیوز) : او آئی سی کامسٹیک نے انڈونیشیا کے 81ویں یومِ آزادی کے موقع پر حکومت اور برادر عوام کو دلی مبارکباد پیش کی ہے۔
او آئی سی کامسٹیک کی جانب سے جاری پیغام میں کہا گیا کہ رواں سال کے موضوع ”خودمختار، منصفانہ اور خوشحال انڈونیشیا“ کے تحت انڈونیشیا کی نمایاں کامیابیوں اور او آئی سی برادری کی ترقی میں اس کے اہم کردار کو سراہا جاتا ہے۔
پیغام میں کہا گیا کہ او آئی سی کامسٹیک انڈونیشیا کے ساتھ قریبی تعاون کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے اور سائنس، ٹیکنالوجی، جدت، اعلیٰ تعلیم اور استعدادِ کار میں شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے کا خواہاں ہے۔
او آئی سی کامسٹیک نے مشرقی نوسا تنگارا میں حالیہ زلزلے سے متاثرہ خاندانوں اور برادریوں کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس مشکل وقت میں ان کے لیے دعائیں جاری ہیں۔
او آئی سی کامسٹیک نے انڈونیشیا کی حکومت اور عوام کے لیے مسلسل اتحاد، استقامت، ترقی اور خوشحالی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
