ہومبریکنگ نیوزایف آئی اے کی موثر کارروائی - ہانگ کانگ ورک ویزا فراڈ میں ہتھیائے گئے 41 لاکھ روپے واپس کروا لیے گئے

ایف آئی اے کی موثر کارروائی – ہانگ کانگ ورک ویزا فراڈ میں ہتھیائے گئے 41 لاکھ روپے واپس کروا لیے گئے

اسلام آباد:(سب نیوز) فیڈرل انوسٹیگیشن ایجنسی اسلام آباد زون نے انکوائری نمبر 574/26 کے تحت ویزا فراڈ کی ایک شکایت پر موثر کارروائی کرتے ہوئے انکوائری مرحلے پر ہی متاثرہ شہری کی مکمل رقم واپس کروا لی۔

شکایت کنندہ محمد منیر نے ایف آئی اے کو آگاہ کیا کہ ویزا ایجنٹ عمران فاروق نے سال 2022 میں انہیں اور ان کے رشتہ داروں کو ہانگ کانگ کے ورک ویزے دلوانے کے وعدے پر 41 لاکھ روپے وصول کیے۔ تاہم ملزم نے نہ تو وعدے کے مطابق ویزے فراہم کیے اور نہ ہی رقم واپس کی۔

شکایت کی تصدیق کے بعد 03 جون 2026 کو انکوائری درج کی گئی جو انسپکٹر اقرا جہانگیر کو تفویض کی گئی۔

انکوائری کے دوران ملزم عمران فاروق سے شکایت کنندہ کی مکمل رقم 41 لاکھ روپے واپس کروا لی گئی اور دونوں فریقین کے درمیان باضابطہ تصفیہ نامہ بھی تحریر کیا گیا۔

ایف آئی اے اسلام آباد زون شہریوں کو یقین دلاتا ہے کہ ویزا فراڈ اور اس نوعیت کی تمام شکایات پر سنجیدگی سے کارروائی کی جائے گی اور شہریوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے ادارہ ہمہ وقت متحرک ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔