اسلام آباد،وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ اگلا بجٹ 5 اعشاریہ 8 ٹریلین رکھا گیا ہے جبکہ غیر ملکی قرض میں 700 ارب روپے کی کمی ہوئی۔وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین نے اقتصادی سروے پیش کرتے ہوئے کہا کہ اس سال فروری میں کورونا نے پھر سے سر اٹھایا اور اب اللہ کا شکر ہے کہ کورونا کنٹرول میں آگیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ایف بی آر نے 4 ہزار 200 ارب روپے کے ٹیکس جمع کیے جبکہ زرعی شعبے میں 2.7 فیصد ترقی ہوئی۔ غیر ملکی قرض میں 700 ارب روپے کی کمی ہوئی۔وفاقی وزیر نے کہا کہ اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر 16 ارب ڈالر ہو گئے ہیں۔ بیرون ملک سے ترسیلات زر میں 29 فیصد ریکارڈ اضافہ ہوا۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے کورونا کے دوران مشکل فیصلے کیے اور کورونا لاک ڈاون سے 2 کروڑ افراد کا روزگار متاثر ہوا۔ وزیر اعظم عمران کا اسمارٹ لاک ڈاون بھی ایک مشکل فیصلہ تھا۔شوکت ترین نے کہا کہ حکومت نے تعمیراتی اور زرعی شعبے کو مراعات دیں اور زرعی شعبے میں 2.7 فیصد ترقی ہوئی۔ لارج اسکیل مینو فیکچرنگ شعبے میں 9 فیصد ترقی ہوئی۔انہوں نے کہا کہ تعمیراتی شعبے کے لیے وزیر اعظم نے آئی ایم ایف سے مراعات لیں۔ ایف اے ٹی ایف میں ریلیف کی توقع ہے۔ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ہو رہا ہے لیکن عوام پر بوجھ نہیں ڈالیں گے۔وزیر خزانہ نے کہا کہ عالمی مارکیٹ میں چینی کی قیمت میں 58 فیصد اضافہ ہوا۔ پاکستان پر مجموعی قرض 38 ٹریلین ہو چکا ہے۔ مہنگائی روکنے کی کوشش کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کورونا کی وجہ سے معیشت کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا لیکن معیشت نے ریکوری کرنا شروع کردی ہے، پچھلے سال حکومت نے خود کہا کہ ہماری گروتھ 2.1 ہوگی۔وزیر خزانہ نے کہا کہ ترسیلات زر ثابت کرتی ہیں کہ اوورسیز کا عمران خان سے تعلق ہے، ترسیلات زر ہمارے لیے اللہ تعالی نے فرشتہ بنا کر بھیج دیا اور کرنٹ اکانٹ ہمارا سرپلس چل رہا ہے۔شوکت ترین نے مزید کہا کہ ہم نے بجٹ 5.7 ٹریلین کا رکھا ہے، ایف بی آر کی ٹیکس وصولیاں بہتر چل رہی ہے اور ٹیکس وصولیاں گزشتہ سال کے مقابلے میں 11 فیصد سے زیادہ ہیں۔انہوں نے کہا کہ کورونا کی وجہ سے معیشت کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا لیکن معیشت نے ریکوری کرنا شروع کردی ہے، پچھلے سال حکومت نے خود کہا کہ ہماری گروتھ 2.1 ہوگی۔
معیشت ریکور ہورہی ہے، استحکام کی جانب بڑھ رہے ہیں،وفاقی وزیر خزانہ
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
