ہومپاکستانوزیر اعظم آج اسلام آباد میں پہلے ون ونڈو احساس سنٹر کا آغاز کریں گے

وزیر اعظم آج اسلام آباد میں پہلے ون ونڈو احساس سنٹر کا آغاز کریں گے

اسلام آباد،وزیر اعظم عمران خان آج اسلام آباد میں پہلے ون ونڈو احساس سنٹر کا آغاز کریں گے۔وزیراعظم کو ون ونڈو سنٹر اور احساس ون ونڈو اقدام پر بریفنگ دی جائے گی۔اسلام آبادمیں آج پہلا ون ونڈو احساس سینٹر قائم کیا جا رہا ہے۔ ملک کے ہر ضلع میں احساس ون ونڈو سنٹرز کھولے جائیں گے۔اس مرکز میں ایک ہی چھت تلے احساس کی تمام سہولیات و خدمات تک رسائی ممکن ہوگی۔احساس کے ون ونڈو اقدام کے چھ جزو ہیں۔ احساس ون ونڈو مرکز اس کاپہلا جزو ہے۔ون ونڈو اقدام کے دیگر حصوں میں ڈیجیٹل انفارمیشن و سروسز پلیٹ فارم،موبائل ایپ ، بیک آفس کا مجموعی ڈیجیٹل انٹرفیس، مربوط ڈیٹا بیس اوریکساں ومربوط بینیفیشری ٹارگٹنگ پالیسی شامل ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔