ہومپاکستاناسلام آباد،ملپور میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کے باعث سکول کے بچے بے ہوش ،والدین کا اظہار تشویش،فوری نوٹس لینے کا مطالبہ

اسلام آباد،ملپور میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کے باعث سکول کے بچے بے ہوش ،والدین کا اظہار تشویش،فوری نوٹس لینے کا مطالبہ

اسلام آباد،فیڈرل ایریا کے علاقے ملپور میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کے باعث سکول کے بچے بے ہوش ،بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے باعث طلبہ کی حالت غیر ہو گئی ۔تفصیلات کے مطابق حبس کے باعث بے ہوش ہونے والے کمسن بچوں کوہسپتال منتقل کر دیا گیا ،سکول انتظامیہ کی جانب سے سکول میں بجلی کا کوئی انتظام نہیں کیا گیا ۔بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے باوجود انتظامیہ نے بچوں کو سکول طلب کر رکھا تھا ،بجلی نہ ہونے کے باوجود بچوں کو سکول طلب کرنے پر والدین نے تشویش کااظہار کیا اور کہا کہ کمسن بچوں کی زندگیوں کا سوال ہے، ضلعی انتظامیہ فوری طور پر معاملے کا نوٹس لے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔