اسلام آباد،وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا ہے کہ ملک کے ائیرپورٹس پر مسافروں کی اسکریننگ کا بہترین اور موثر نظام موجود ہے،معاون خصوصی صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے اسلام آباد ایئرپورٹ کا دورہ کیا اور کورونا وائرس سے بچا وکیلئے اسکریننگ اور ٹیسٹنگ کے انتظامات کا جائزہ لیا۔اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ تمام ایئرپورٹس پر کرونا وائرس سے نمٹنے کیلئے بھرپور اور موثر اقدامات کررہے ہیں اور انٹرنیشنل ہیلتھ ریگولیشنز کی سفارشات پر عمل درآمد کو یقینی بنارہے ہیں۔انھوں نے بتایا کہ تمام ایئرپورٹس اور پوائنٹ آف انٹریز پر ٹیسٹنگ اوراسکریننگ کے نظام کو مضبوط بنایا ہے۔ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ حکومت کرونا وائرس سے بچا وکیلئے موثر اقدامات کر رہی ہے،عوام کو چاہیئے کہ کرونا سے بچاو کیلئے ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کریں،ماسک کا استعمال کریں اور تمام اہل افراد ویکسینیشن ضرور کروائیں۔انھوں نے یہ بھی بتایا کہ اسلام آباد ایئرپورٹ پر باہر سے آنے والے مسافروں کی روزانہ کی بنیاد پرریپیڈ انٹیجن کٹ سے ٹیسٹنگ کی جارہی ہے۔
ائیرپورٹس پرمسافروں کی اسکریننگ کابہترین موثرنظام موجودہے،ڈاکٹرفیصل سلطان
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
