ہومتازہ ترینسٹاک مارکیٹ میں تیزی، ڈالر کے مقابلے روپے کی بے قدری کا سلسلہ جاری

سٹاک مارکیٹ میں تیزی، ڈالر کے مقابلے روپے کی بے قدری کا سلسلہ جاری

لاہور،ملک بھر میں گزشتہ ایک ماہ کے دوران امریکی ڈالر کے مقابلے روپے کی بے قدری کا سلسلہ جاری ہے، امریکی ڈالر مہنگا ہونے کے باعث دوبارہ 155 روپے کی حد پار کر گیا۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق رواں ہفتے کے پہلے کاروباری روز کے دوران انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر مزید 69 پیسے مہنگا ہو گیا جس کے بعد امریکی کرنسی کی قیمت 154 روپے 62 پیسے سے بڑھ کر 155 روپے 31 پیسے ہو گئی ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔