ہومپاکستانشہبازشریف کا اپنا نام ای سی ایل سے نکلوانے کے حوالے سے عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ

شہبازشریف کا اپنا نام ای سی ایل سے نکلوانے کے حوالے سے عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ

لاہور، صدر مسلم لیگ (ن)میاں شہبازشریف کا بیرون ملک جانے کا معاملہ، نام ای سی ایل سے نکلوانے کے حوالے سے عدالت سے رجوع کریں گے، وکلا سے درخواست دائر کرنے کے حوالے سے مشاورت شروع کردی۔صدر مسلم لیگ ن میاں شہبازشریف کا نام ای سی ایل میں ہونے کے باعث وہ بیرون ملک سفر نہیں کر سکتے، تاہم مسلم لیگ (ن)کے ذرائع کے مطابق انھوں نے اپنا نام ای سی ایل سے نکلوانے کیلئے عدالت میں درخواست دینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ اس سلسلے میں سینیٹر اعظم نذیر تارڑ ایڈووکیٹ سمیت دیگر وکلا سے مشاورت شروع کر دی گئی ہے کہ ای سی ایل سے نام نکلوانے کے حوالے سے درخواست کب دائر کی جائے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔