اسلام آ باد، مذہبی اسکالر مولانا طارق جمیل نے انسدادِ پولیو مہم کے دوران پولیو ورکرز سے بھرپور تعاون کی اپیل کی ہے۔ اپنے ویڈیو پیغام میں مولانا طارق جمیل نے کہا ہے کہ اللہ نے ہر بیماری کی دعا دنیا میں اتار دی ہے۔ پولیو ایک خطرناک مرض ہے جس کا دنیا سے خاتمہ ہو چکا ہے تاہم پاکستان ابھی تک پھنسا ہوا ہے کیونکہ پولیو سے بچا وکے قطرے نقصان دینے جیسی فرضی باتیں چلتی ہیں۔ مولانا طارق جمیل نے بتایا کہ پولیو سے بچا وکے قطرے بچوں کی حفاظت کیلئے ہیں اور اس لئے والدین پولیو کے خاتمے کیلئے بچوں کو بچا کے قطرے پلائیں۔
پولیوسے بچاوکے قطروں کونقصان دہ کہناجہالت ہے،مولانا طارق جمیل
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
