لاہور،پنجاب کے 20 اضلاع میں انسداد پولیو مہم کا آغاز ہوگیا۔ترجمان انسداد پولیو پروگرام کے مطابق پانچ روزہ مہم 11 جون تک جاری رہے گی جس میں 33 ہزار ٹیمیں ایک کروڑ 41 لاکھ 82 ہزار سے زائد بچوں کو انسداد پولیو قطرے پلائیں گی۔انسداد پولیو مہم اٹک، بہاولپور، ڈی جی خان، فیصل آباد ،گجرانوالہ، جھنگ اور قصور میں جاری ہے جب کہ لیہ، لودھراں، میانوالی، ملتان، مظفر گڑھ ، ننکانہ صاحب، اوکاڑہ، راجن پور، راولپنڈی، رحیم یار خان، شیخوپورہ اور سیالکوٹ بھی انسداد پولیو مہم میں شامل ہیں۔ترجمان کے مطابق رواں سال پنجاب میں پولیو کا کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا ہے۔
پنجاب کے 20 اضلاع میں انسداد پولیو مہم کا آغازہوگیا
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
