ہومپاکستانگھوٹکی ٹرین حادثہ ، پاک فوج نے فوری ریلیف اور ریسکیو آپریشن شروع کردیا

گھوٹکی ٹرین حادثہ ، پاک فوج نے فوری ریلیف اور ریسکیو آپریشن شروع کردیا

سکھر ،گھوٹکی ٹرین حادثے کی جگہ پر پاک فوج نے فوری ریلیف اور ریسکیو آپریشن شروع کردیا ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی ہیلی کاپٹرز، انجینئرز،ڈاکٹرز ریلیف اور ریسکیو کے کام میں مصروف ہیں۔ پیر کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے مطابق گھوٹکی میں ڈہرکی کے قریب پیش آنے والے ٹرین حادثے کی جگہ پر ریلیف اور ریسکیوسرگرمیاں جاری ہیں۔آرمی اور رینجرز کے جوان جائے حادثہ پر پہنچنے کے بعد ریلیف اور ریسکیوآپریشن میں مصروف ہیں، ملٹری ڈاکٹرز اور عملہ پنو عاقل سے جائے حادثہ پر ایمبولینسوں کے ساتھ پہنچ گیا۔آرمی انجینئرز کی خصوصی ٹیم ہیلی کاپٹر کے ذریعے راولپنڈی سے روانہ کردی گئی ہے تاکہ امدادی کاموں کی رفتار کو مزید تیز کیا جائے، ملتان سے دو ہیلی کاپٹر زخمیوں کی منتقلی کیلئے روانہ کردئے گئے ہیں۔آئی ایس پی آر کے مطابق امداد ی سامان بھی کچھ دیر میں جائے حادثہ پر پہنچا دیا جائے گا، زخمیوں کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے قریبی اسپتالوں میں منتقل کیا جائے گا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔