ہومپاکستانوفاقی وزیر ریلوے اعظم خان سواتی نے گھوٹکی ٹرین حادثے کی انکوائری کا حکم دے دیا

وفاقی وزیر ریلوے اعظم خان سواتی نے گھوٹکی ٹرین حادثے کی انکوائری کا حکم دے دیا

اسلام آباد،وفاقی وزیر ریلوے محمد اعظم خان سواتی نے گھوٹکی ٹرین حادثے کا نوٹس لیتے ہوئے انکوائری کا حکم دے دیا ہے اور 24 گھنٹے کے اندر ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ مکمل کرنے کے احکامات جاری کئے ہیں۔ترجمان ریلوے کے مطابق حادثے کی معلومات کے لیے ان نمبروں پر رابطہ کرکے معلومات حاصل کی جاسکتی ہیں۔ فیصل آباد9200488 -041، اے او فیصل آباد4805996 333 ، راولپنڈی 9270834 051، کراچی کینٹ عیسی زرداری 03312706334، خرم 03003754200، روہڑی اور سکھر 5813433 071، 9310087 071اطلاعات کے مطابق حادثے کے نتیجے میں ابھی تک 30 مسافر جاں بحق ہوچکے ہیں۔ جبکہ زخمیوں کی تعداد بھی کافی زیادہ ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔