ہومپاکستانایشیا کی500سے زائد بہترین یونیورسٹیز کی فہرست جاری، پاکستان کی 16 جامعات بھی شامل

ایشیا کی500سے زائد بہترین یونیورسٹیز کی فہرست جاری، پاکستان کی 16 جامعات بھی شامل

لندن،بین الاقوامی ادارے ٹائمز ہائیر ایجوکیشن نے ایشیا کی بہترین جامعات کی فہرست جاری کردی، جس میں پاکستان کی 16 یونیورسٹیز جگہ بنانے میں کامیاب ہوئیں ہیں۔تفصیلات کے مطابق ٹائمز ہائیر ایجوکیشن کی جانب سے سال 2021 کی 500 سے زائد ایشیا کی بہترین جامعات کی رینکنگ جاری کی گئی ہے جس میں پاکستان کی جامعات نے بہتر کارکردگی کی بنیاد پر جگہ بنائی۔ہائیر ایجوکیشن کی جانب سے بین الاقوامی درجہ بندی کے علاوہ خطوں کی رینکنگ بھی جاری کی گئی۔ رواں سال کے دوران ایشیا کی یونیورسٹی رینکنگ میں پاکستانی جامعات ابھر کر سامنے آئی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق پاکستان کی 16 یونیورسٹیاں بہترین جامعات کی فہرست میں شامل ہیں جبکہ ایک برس قبل یہ تعداد 12 کے قریب تھی۔2جون کو ٹائمز ہائیر ایجوکیشن کی فہرست میں یونیورسٹیز کو تدریس، تحقیق، تعلیم کی سہولیات سمیت دیگر بنیادوں پر شامل کیا گیا ہے۔فہرست میں قائد اعظم یونیورسٹی 100ویں، عبدالولی خان یونیورسٹی مردان 124ویں، کام سیٹس یونیورسٹی 171 ویں نمبر پر رہیں، پاکستان کے حساب سے یہ درجہ بندی پہلے، دوسرے اور تیسرے نمبر پر ہے۔دیگر یونیورسٹیوں میں پشاور یونیورسٹی ، ایگریکلچر یونیورسٹی آف فیصل آباد، گورنمنٹ کالج یونیورسٹی فیصل آباد، لاہور یونیورسٹی آف مینیجمنٹ سائنسز ، نیشنل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی(نسٹ)، یونیورسٹی آف پنجاب، بہا الدین ذکریا یونیورسٹی، یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی (لاہور)، گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور، اسلامیہ یونیورسٹی (بہاولپور)، پی ایم اے ایس، یونیورسٹی آف سرگودھا، یونیورسٹی آف ویٹنری اینڈ اینیمل سائنسز لاہور شامل ہیں۔واضح رہے کہ گزشتہ برس قائد اعظم یونیورسٹی کو اس کی تدریسی اور ریسرچ کے ماحول کی بنیاد پر ایشیا میں 85 واں نمبر دیا گیا جو کہ گزشتہ برس 79 واں تھا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔