ہومپاکستانملک بھر میں تعلیمی سرگرمیاں ایک بار پھر بحال ہوگئیں

ملک بھر میں تعلیمی سرگرمیاں ایک بار پھر بحال ہوگئیں

اسلام آباد،ملک بھر میں تعلیمی سرگرمیاں آج سے 50 فیصد حاضری کیساتھ بحال ہوگئیں ۔تفصیلات کے مطابق پنجاب،سندھ ، آزادکشمیر میں بھی پہلی سے آٹھویں تک کلاسیں شروعہوگئیں جبکہ میٹرک اور ایف ایس سی کی کلاسسز یکم جون سے جاری ہیں ۔ پہلے اوردوسرے مرحلے میں میٹرک اورانٹرکی کلاسزکاآغازہواتھا۔ پنجاب حکومت کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق تعلیمی ادارے ہفتے میں 4 دن کھولے جائیں، تعلیمی ادارے میں ایک دن میں50فیصدحاضری ہوگی۔پیرسے کراچی سمیت صوبے کے دوسرے شہروں میں نویں سے اوپر تک کی جماعتوں کے لیے تعلیمی ادارے کھل گئے جبکہ خیبرپختونخوا کی جامعات کھل گئیں۔ اسلام آباد کے سرکاری اور پرائیوٹ سکولز اور کالجز بھی کھل گئے ہیں ،سرکاری اسکول اور کالج کے اوقات صبح 8 بجے سے دوپہر ایک بجے تک ہیں۔تعلیمی اداروں میں ایس اوپیزپرسختی سے عمل کرنیکی ہدایت جاری کی گئی ہیں ۔ محکمہ تعلیم کے مطابق ایس اوپیزکونظر اندازکرنیوالے اداروں کیخلاف کارروائی ہوگی۔جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق اساتذہ 2 ہفتوں کے دوران کورونا ویکسین لگوالیں، ہدایت پر عمل نہ کرنے والے اساتذہ کے خلاف قانونی کارروائی ہوگی۔خیال رہے کہ 31 مئی سے پنجاب اور خیبر پختونخوا میں دسویں اور بارہویں جماعت کے امتحانات کی تیاری کے لیے تعلیمی ادارے کھولے گئے تھے ۔ کورونا کیسز میں کمی کے بعد صوبوں کی وزارت تعلیم نے مرحلہ وار تعلیمی سرگرمیوں کا آغاز کیا گیا ۔ اسلام آباد ضلعی انتظامیہ کی جانب سے دسویں اور بارویں کلاسز کے لیے تعلیمی ادارے کھولنے کی اجازت دی گئی ۔ محکمہ تعلیم خیبر پختونخوا نے 31 مئی سے چارسدہ، نوشہرہ، صوابی، بنوں اور ہری پور کے تعلیمی ادارے کھول دئیے ، جبکہ خیبرپختونخوا کے 21 اضلاع میں پہلے ہی تعلیمی ادارے کھول دئیے گئے ہیں ۔ نیشنل کمانڈاینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق دسویں سے بارہویں جماعت کے امتحانات23 جون اور 29 جولائی کو ہونگے۔10 مارچ کو حکومت نے کورونا کے بڑھتے کیسز کے باعث پنجاب کے 7 شہروں میں تعلیمی ادارے 2 ہفتے کے لیے بند کرنے کا اعلان کیا تھا ۔ بعدازاں اسکولز بند رکھنے کے فیصلے میں 11اپریل تک توسیع کردی گئی ۔اس حوالے سے وزیر تعلیم کاکہنا تھا کہ لاہور، فیصل آباد، گوجرانوالہ، گجرات، ملتان، راولپنڈی اور سیالکوٹ میں 15 مارچ سے بہار کی چھٹیوں کا اعلان کیا جا رہا ہے جبکہ اسلام آباد کے تعلیمی ادارے بھی پیر سے دو ہفتے کے لیے بند ہوجائیں گے، اس کے علاوہ پشاور اور مظفر آباد میں بھی تعلیمی ادارے 15 سے 28 مارچ تک بند کر دیئے گئے تھے ۔یاد رہے کہ کی پہلی لہر کے بعد ملک بھر کے تمام تعلیمی اداروں کو 26 نومبر سے بند کیا گیا تھا ۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔