ہومپاکستانپاکستان میں کورونا کی تیسری لہر کا قہر تھم نہ سکا، مزید58 افراد جان سے گئے

پاکستان میں کورونا کی تیسری لہر کا قہر تھم نہ سکا، مزید58 افراد جان سے گئے

اسلام آباد،پاکستان میں کورونا کی تیسری لہر کا قہر تھم نہ سکا، مزید58 افراد جان کی بازی ہار گئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 21 ہزار 323 ہوگئی،کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 9 لاکھ 33 ہزار 630 ہوگئی۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی اوسی)کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایک ہزار 490 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 3 لاکھ 42 ہزار 498، سندھ میں 3 لاکھ 23 ہزار 828، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 34 ہزار 558، بلوچستان میں 25 ہزار 819، گلگت بلتستان میں 5 ہزار 642، اسلام آباد میں 81 ہزار 766 جبکہ آزاد کشمیر میں 19 ہزار 519 کیسز رپورٹ ہوئے۔ملک بھر میں اب تک ایک کروڑ 35 لاکھ 72 ہزار 884 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 49 ہزار 285 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 8 لاکھ 64 ہزار 931 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 3 ہزار 205 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 58 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 21 ہزار 323 ہوگئی۔ پنجاب میں 10 ہزار 314، سندھ میں 5 ہزار 136، خیبر پختونخوا میں 4 ہزار 158، اسلام آباد میں 765، بلوچستان میں 289، گلگت بلتستان میں 107 اور آزاد کشمیر میں 554 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔