لاہور ، گریڈ 20کے افسر و سیکرٹری محکمہ زکوة و عشر پنجاب ندیم احمد ابڑو کو ڈائریکٹر جنرل راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی تعینات کر دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق گریڈ 20کے افسر ندیم احمد ابڑو کا تبادلہ کرتے ہوئے انہیں ڈائریکٹر جنرل راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی تعینات کر دیا گیا ہے ، اس سے قبل وہ بطور سیکرٹری محکمہ زکوة و عشر پنجاب خدمات سر انجام دے رہے تھے۔ پنجاب حکومت کی طرف سے انکی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔

