ہومتازہ ترینالیکشن میں 2018 کے انتخابات جیسا ماحول نہیں، جوش و خروش کم ہے: گیلپ سروے

الیکشن میں 2018 کے انتخابات جیسا ماحول نہیں، جوش و خروش کم ہے: گیلپ سروے

اسلام آباد:گیلپ پاکستان کے سروے میں 57 فیصد پاکستانیوں نے 8 فروری کے عام انتخابات میں جوش وخروش کی کمی کا شکوہ کیا ہے۔ عوامی آرا جاننے کے حوالے سے معروف ادارے گیلپ پاکستان نے الیکشن مہم کے حوالے سے نیا سروے جاری کیا ہے۔

سروے میں 57 فیصد پاکستانیوں نے 8 فروری کے عام انتخابات میں جوش وخروش کی کمی کا شکوہ کیا اور کہاکہ 2018 کے عام انتخابات جیسا ماحول نہیں، پہلے سے تیاری اور جوش و خروش کم ہے۔ سروے میں 14فیصد پاکستانیوں نے اختلاف کیا اور کہاکہ گزشتہ عام انتخابات سے زیادہ تیاری اور جوش وجزبہ موجود ہے البتہ 10فیصد نے سیاسی جوش و خروش گزشتہ انتخابات جیسا ہونے کا ہی کہا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔