اسلام آباد(سب نیوز) فیڈرل بیورو آف ریونیو (ایف بی آر)نے الیکشن سے قبل تاجروں کیلئے ریٹیلر اسکیم متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق ایف بی آر نے تاجروں کی رجسٹریشن کیلئے تاجردوست موبائل ایپ تیارکرلی ہے جس کے تحت ٹیکس نیٹ سے باہر تاجروں کو دوست ایپ کے ذریعے رجسٹرڈ کیا جائیگا، اس ایپ کے ذریعے دکانداروں کی آمدن کا ریکارڈ ایف بی آرکو موصول ہوگا۔ذرائع کا بتانا ہے کہ دکانداروں پر سالانہ آمدن کے مطابق ٹیکس عائد ہوگا جسے ماہانہ وصول کیا جائیگا۔
ذرائع کے مطابق اس اسکیم سے اسلام آباد،کراچی، لاہور، پشاور اور کوئٹہ میں ریٹیلرز سے 100 ارب روپے ٹیکس آمدن متوقع ہے جب کہ دوسرے مرحلے میں دیگر شہروں کے تاجروں کی رجسٹریشن شروع کی جائیگی اور ملک بھرکے ریٹیلرزپرٹیکس لگائے جانے سے تقریبا 300 ارب سے زائد آمدن متوقع ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ دکان کے سائز اور سالانہ آمدن پر ٹیکس عائد کیا جائیگا جو ماہانہ بنیاد پراکٹھا ہوگا، اسکیم کے تحت تمام شعبوں سے منسلک کاروباروں اور افراد پرٹیکس عائد کیا جائیگا۔
ایف بی آر کا ریٹیلرز سے ٹیکس لینے کیلئے اسکیم لانے کا فیصلہ،تاجردوست موبائل ایپ تیار
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
