اسلام آباد(آئی پی ایس ) نگراں وفاقی وزیر اطلاعات مرتضی سولنگی کا کہنا ہے کہ ملک وفاقی پارلیمانی جمہوری نظام پر چلے گا اور اس پر سب کا اتفاق ہے۔
اسلام آباد میں ایک سیمینار سے خطاب میں نگران وزیر اطلاعات نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے ضابطہ اخلاق جاری کیا ہے، میڈیاکو الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق سے ضرور آگاہ ہونا چاہیے، الیکشن سے متعلق بے بنیاد پروپیگنڈا کیا جا رہا تھا، 8فروری کیانتخابات کے بارے میں بہت سے لوگوں نے قیاس آرائیاں کیں۔
انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت نے اپنا مقف مستقل مزاجی سے پیش کیا، ملک وفاقی پارلیمانی جمہوری نظام پر چلے گا اور اس پر سب کا اتفاق ہے۔مرتضی سولنگی کا کہنا تھا کہ 18ویں ترمیم میں آرٹیکل224 میں ترمیم کرکے نگران حکومتوں کا نظام لایاگیا، پارلیمانی نظام میں قانون سازی سے بہتری لائی جاسکتی ہے، عوام کے پاس اختیار ہونا چاہیے کہ وہ اپنے منتخب نمائندوں کو جوابدہ بنائیں۔
ملک پارلیمانی جمہوری نظام پر چلے گا اور اس پر سب کا اتفاق ہے، وزیر اطلاعات مرتضی سولنگی
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
