ہومدنیامسلم لیگ (ن) سعودی عرب کے رہنماسہیل ایوب گجر کی جانب سے یوم تکبیر کے حوالے سے شاندار تقریب کا اہتمام

مسلم لیگ (ن) سعودی عرب کے رہنماسہیل ایوب گجر کی جانب سے یوم تکبیر کے حوالے سے شاندار تقریب کا اہتمام

جدہ(خالد نواز چیمہ)سعودی عرب کے ساحلی شہر جدہ میں پاکستان مسلم لیگ (ن) سعودی عرب کے رہنما سہیل ایوب گجر نے یوم تکبیر کے حوالے سے شاندار تقریب کا اہتمام کیا ۔تقریب کے مہمان خصوصی پاکستان مسلم لیگ (ن) سعودی عرب کے مرکزی صدر ملک منظور حسین اعوان تھے ۔تقریب سے پاکستان مسلم لیگ (ن) گلف کے صدر و ایم این اے۔ چوہدری احسان الحق باجوہ نے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کیا ۔تقریب میں پاکستان مسلم لیگ (ن)گلف کے راہنما مہر عبد الخالق لک حافظ عبدالمالک مکہ کے صدر چوہدری لیاقت بھٹہ پاکستان جرنلسٹ فورم کے چیئرمین امیر محمد خان ،نائب صدر جدہ رانا ذوہیب علی خان، عاصم رفیق جٹ، چوہدری امجد ،پاکستان مسلم لیگ یوتھ ونگ جدہ کے صدر مدثر کریم اعوان، ملک اشفاق اعوان، پاک سعودی فرینڈ شپ فورم سے قاری آصف عرفان خالد نے خطاب کیا ۔یوم تکبیر کے حوالے سے سابقہ وزیر اعظم پاکستان میاں نواز شریف کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا ۔اس پروگرام میں سعودی عرب کے ممتاز بزنس مین سعودی حضرات نے بھی شرکت کی اور پاکستانی کمیونٹی کے ساتھ ملکر یوم تکبیر کا کیک کاٹا اور خوشی کا اظہار کیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔