اسلام آباد،وفاقی دارالحکومت مں گرج چمک کے ساتھ تیز بارش ہوئی جس کے بعد موسم خوشگوار ہو گیا۔تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں دوپہر کو آسمان پر کالی گھٹا چھا گئی، جس کے بعد تیز ہوا اور آندھی کے ساتھ تیز بارش اور مختلف مقامات پر ژالہ باری بھی ہوئی۔بارش کے بعد وفاقی درالحکومت میں گرمی کا زور ٹوٹ گیا اور موسم خوشگوار ہو گیا جس کے بعد شہریوں نے سکھ کا سانس لیا۔ بارش کے باعث ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی۔اسلام آباد کے اطراف کے علاقوں میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش کا سلسلہ کچھ دیر تک جاری رہا۔
اسلام آباد میں گرج چمک کیساتھ بارش، موسم خوشگوار
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
