Friday, November 8, 2024
ہومکھیلابوظہبی ٹی 10:پہلے کوالیفائر میں اسمیپ آرمی اور اسٹرائیکرز مدمقابل

ابوظہبی ٹی 10:پہلے کوالیفائر میں اسمیپ آرمی اور اسٹرائیکرز مدمقابل


ابوظہبی: باس ڈی لیڈ کی عمدہ تین وکٹوں کی اننگز اور ڈیوالڈ بریوس کی 31 رنز کی ناقابل شکست اننگز کی بدولت اسیمپ آرمی نے نیو یارک اسٹرائیکرز کو 6 وکٹوں سے شکست دیکر ٹیبل پر پہلی پوزیشن پر قبضہ جمالیا ۔راؤنڈ کے آخری اور 28 ویں میچ اسیمپ آرمی نے اپنی مضبوط باؤلنگ طاقت کا مظاہرہ کرتے ہوئے نیو یارک اسٹرائیکرز کو 9.4 اوورز میں صرف 70 رنز پر آؤٹ کردیا۔نیویارک نے مقابلہ کی کوشش کی تاہم وہ ناکام رہے ۔ بریوس نے 18 گیندوں پر 5 چوکے لگا کر ناقابل شکست 31 رنز بنائے۔ علی خان 16 رنز کے عوض 2 وکٹیں ملی۔ پہلے کوالیفائر اسیمپ آرمی کا مقابلہ نیو یارک اسٹرائیکرز سے جبکہ ایلیمنیٹر میں تیسرے نمبر پر موجود بلز کا مقابلہ چوتھی پوزیشن پر موجود ٹائیگرز سے ہوگا۔ کوالیفائر 2 ایلیمنیٹر کی فاتح اور کوالیفائر ون کی رنر اپ ٹیم مدمقابل آئیں گی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔