ابوظہبی ٹی 10 کے 27 ویں میچ میں کائل میئرز کی شاندار 61 رنز کی شاندار اننگز کی بدولت ٹیم ابوظہبی نے بلز کو آخری گیند پر سنسنی خیز شکست دیدی ۔ بلز نے 10 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 97 رنز بنائے ۔ یہ ٹیم ابوظہبی کی اس ایڈیشن میں پہلی فتح ہے۔ میئرز کی 30 گیندوں پر 5 چوکے اور 5 چھکوں کی اننگز کے نتیجے میں بلز ٹورنامنٹ سے باہر ہوگئی وہ صرف چھ پوائنٹس کے ساتھ پانچویں نمبر پر رہے۔ٹیم ابوظبی کو آخری اوور میں 6 رنز درکار تھے وسیم اکرم نے پہلی گیند پر کولن انگرام کو ڈوٹ بال دی۔ انگرام نے دوسرے گیند پر دو رنز بنائے اور تیسری گیند پر خطرناک سنگل کے لئے دوڑ لگائی۔ اننگز کا بوجھ اٹھانے والے میئرز نے 61 رنز کے اسکور پر ڈیپ اسکوائر لیگ پر ایڈم لیتھ کو ہٹ ماری۔ آخری دو گیندوں پر تین رنز درکار تھے اور پانچویں گیند پر ایک رن لیا گیا۔ آخری گیند پر دو رنز درکار تھے، انگرام نے آخری گیند پر چوکا لگاکر ٹیم کو فتح دلادی۔ میئرز کو کھیل کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔
ٹیم ابوظہبی اپنے آخری میچ میں پہلی فتح حاصل کرنے میں کامیاب
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔