Saturday, October 5, 2024
ہومتازہ تریننئے قرض پروگرام کے لئے پاکستان کی آئی ایم ایف کو بڑی یقین دہانیاں

نئے قرض پروگرام کے لئے پاکستان کی آئی ایم ایف کو بڑی یقین دہانیاں

اسلام آباد: پاکستان نے نئے قرض پروگرام کیلئے آئی ایم ایف کو آئندہ مالی سال کیلئے زرمبادلہ ذخائر 13.6ارب ڈالر تک بڑھانے کی یقین دہانی کرادی۔تفصیلات کے مطابق پاکستان نے میمورنڈم آف اکنامک اینڈفنانشل ٹیبل میں آئی ایم ایف کو آئندہ مالی سال کیلئے یقین دہانیاں کرادیں۔

وزارت خزانہ کے دستاویز میں بتایا گیا کہ آئی ایم ایف کو آئندہ مالی سال کیلئے زرمبادلہ ذخائر 13.6ارب ڈالر تک بڑھانے اور رواں مالی سال کے اختتام تک مرکزی بینک کیزرمبادلہ ذخائر 9ارب ڈالر تک بڑھانے کی یقین دہانی کرادی ہے۔

ایم ای ایف پی ٹیبل میں کہا ہے کہ آئندہ مالی سال کیدوران 6.34 ارب ڈالر کیقرضوں کو رول اوور کرایا جائے گا۔دستاویز میں کہنا ہے کہ آئی ایم ایف سے آئندہ مالی سال کیلئے بیرونی سرمایہ 1.31ارب ڈالربڑھانیپر اتفاق ہوا اور رواں مالی سال بیرونی سرمایہ کاری 70کروڑ ڈالر تک بڑھانیکی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔

ذرائع وزارت خزانہ نے کہا ہے کہ رواں مالی سال بیرونی سرمایہ کاری بڑھانے کیلئے ایس آئی ایف سی کردارادا کرے گی۔ وزارت خزانہ اور آئی ایم ایف کیدرمیان آئندہ مالی سال کیلئے یقین دہانیاں نئے قرض پروگرام کیلئے کرا ئی گئی ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔