ہومتازہ ترینپی ٹی آئی کے دو سابق ارکان اسمبلی صبغت اللہ اور وزیرزادہ گرفتار

پی ٹی آئی کے دو سابق ارکان اسمبلی صبغت اللہ اور وزیرزادہ گرفتار

پشاور: پی ٹی آئی کے سابق ایم این اے صاحب زادہ صبغت اللہ اور سابق ایم پی اے وزیرزادہ کو 9 مئی کے واقعات پر پولیس نے گرفتار کرلیا۔ خیبر پختون خوا میں پی ٹی آئی کے ارکان اسمبلی کا پارٹی چھوڑنے یا انہیں گرفتار کیے جانے کا سلسلہ جاری ہے، آج سابق ایم این اے صاحبزادہ صبغت اللہ اور سابق ایم پی اے وزیر زادہ کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق دونوں رہنمائوں کو مالاکنڈ صاحب آباد کی مقامی پولیس نے گرفتار کیا ہے، ان پر نومئی کے حوالے سے توڑ پھوڑ کے الزامات درج ہیں۔واضح رہے کہ آج ہی پاکستان تحریک انصاف کے دو رہنماں سابق ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی واثق قیوم عباسی اور ٹیکسلا سے سابق صوبائی اسمبلی ملک تیمور مسعود نے سیاست چھوڑنے کا اعلان کیا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔