اسلام آباد:عدالت سینئر سپیشل مجسٹریٹ نے انوائرنمنٹ کے کیس میں مزید 3ملزمان کو سزا سنا تے ہوئے اڈیالہ جیل بھیج دیا۔سینئر سپیشل مجسٹریٹ سردار محمد آصف نے ریماکس دیے کہ غلطی کریں گے،سزاتو ملے گی ۔ چیئر مین سی ڈی اے انور الحق کی ہدایت پر عدالت سینئر سپیشل مجسٹریٹ نے مزید 3 کس ملزمان کو قید با قید با مشقت کی سزاسنا تے ہوئے اڈیالہ جیل بھیج دیا۔ وائٹ پیلس غوری ٹاون VIP کے قریب گرین ایریا پرہیوی مشینری ایکسیویٹر ڈمپرز وغیرہ کھڑے کرنیوالے ملزمان عمر ،عبدالنزیر اور جمعہ خان وغیرہ کو انکروچمنٹ کرنے پر اڈیالہ جیل بھیج دیاسردار محمد آصف نے ریمارکس دیئے کہ کسی کو بھی سی ڈی اے کے حسن کو تباہ کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی، ایسے جرم میں ملوث کسی ملزم کو معاف نہیں کیا جا سکتا اور نہ ہی وہ کسی رعایت کا مستحق ہے۔عدالت سینئر اسپیشل مجسٹریٹ نے ملزمان اڈیالہ جیل بھیج دیا۔
عدالت سینئر سپیشل مجسٹریٹ نے انوائر منٹ کیس میں 3ملزمان کو جیل بھیج دیا
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
