پشاور(سب نیوز)سیاسی کمیٹی کے اجلاس میں 27ستمبر کے احتجاج اور مارچ سے متعلق اہم فیصلوں پر غور کیا گیا۔پارٹی ذرائع کے مطابق اجلاس میں ارکان نے موقف اختیار کیا کہ 27ستمبر کو پشاور جانے کی صورت میں خون خرابے کا خدشہ ہے، جبکہ وفاقی حکومت نے خیبر پختونخوا کے جلوس کو روکنے کے لیے بڑے پیمانے پر تیاریاں کر رکھی ہیں۔
ذرائع کے مطابق سیاسی کمیٹی کے ارکان نے 27ستمبر کا احتجاج موخر کرنے پر اتفاق کیا، تاہم احتجاج کی نئی تاریخ کے حوالے سے اجلاس میں دو تجاویز سامنے آئیں، ایک تجویز احتجاج کو 5 اکتوبر جبکہ دوسری کو 10 اکتوبر تک موخر کرنے کی ہے۔پارٹی اراکین کا کہنا تھا کہ وفاق ہمارے ساتھ کھیل رہا ہے، ہم بھی ان کے ساتھ کھیلیں گے، اب وفاق کے ساتھ اعصابی لڑائی لڑی جائے گی، ہم چاہتے ہیں کہ لوگ خود وفاق کے خلاف کھڑے ہوں۔دوسری جانب پارٹی ذرائع نے مزید بتایا کہ احتجاج کی حتمی تاریخ کا فیصلہ آج شام سیاسی کمیٹی کے دوبارہ ہونے والے اجلاس میں کیا جائے گا۔
پی ٹی آئی سیاسی کمیٹی کا 27ستمبر کا احتجاج موخر کرنے پر اتفاق
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
