ممبئی (آئی پی ایس )بالی وڈ کے معروف اداکار اور بھارت کے سابق کھیلوں کے وزیر، پاکستان کے شہر جہلم میں پیدا ہوئے،ہندی فلموں میں اپنی اداکاری کا لوہا منوایا اور ایک اداکار کی حیثیت سے تاریخی فلم مدر انڈیا، سجاتہ، پڑوسن، جانی دشمن، میرا سایہ اور ملن جیسی کامیاب فلموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے تھے،اپنے دور میں مسٹر دت نے تقریبا سبھی بڑے پروڈکشنز اور ہدایت کاروں کے ساتھ کام کیا۔ ان کی آخری فلم منا بھائی ایم بی بی ایس تھی۔ فلم میں کامیاب اداکار ہونے کے بعد انہوں نے سیاست میں حصہ لیا اور اس میدان میں بھی انہوں نے مثال قائم کر دی۔ پانچ مرتبہ وہ ممبر پارلیمنٹ منتخب ہوئے۔ منموہن سنگھ حکومت میں کھیل کے مرکزی وزیر رہے۔ دل کا دورہ پڑنے سے انتقال ہوا۔ سنیل دت نے اپنے وقت کی معروف اداکارہ نرگس سے شادی کی۔ ان کے بیٹے سنجے دت بھی بالی وڈ کے مشہور اداکار ہیں۔سنیل دت کوبچپن سے ہی اداکار بننے کے خواہش مند تھے۔ سنیل دت کو اپنے کریئر کے ابتدائی دور میں کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ زندگی گزارنے کے لیے انہوں نے بس ڈپو میں چیکنگ کلرک کے طور پر کام کیا جہاں انہیں 120 روپے ماہانہ اجرت ملتی تھی۔ اس درمیان انہوں نے ریڈیو سلون میں بھی کام کیا جہاں وہ فلمی اداکاروں کا انٹرویو لیا کرتے تھے۔ ہر انٹرویو کے لئے انہیں 25 روپے ملتے تھے۔سنیل دت نے اپنے فلمی کریئر کا آغاز سال 1955 میں آئی فلم ریلوے پلیٹ فارم سے کیا۔ سال 1955 سے 1957 تک وہ فلم انڈسٹری میں اپنی جگہ بنانے کے لیے جدوجہد کرتے رہے۔ ریلوے پلیٹ فارم کے بعد انہیں جو بھی کردار ملا اسے وہ قبول کرتے چلے گئے۔ اس دوران انہوں نے کندن، راجدھانی ، قسمت کا کھیل اور پائل جیسی کئی بی گریڈ کی فلموں میں کام کیا لیکن ان میں سے کوئی بھی فلم باکس آفس پر کامیاب نہ ہوسکی۔سنیل دت کی قسمت کا ستارہ 1957 میں ریلیز فلم مدر انڈیا سے چمکا۔ اس فلم میں سنیل دت نے نرگس کے چھوٹے بیٹے کا منفی کردار ادا کیا تھا۔ کیرئر کے ابتدائی دور میں منفی کردار ادا کرنا کسی بھی نئے اداکار کے لئے چیلنج سے بھر پور ہوتا ہے۔ لیکن سنیل دت نے اس چیلنج کو بخوبی قبول کیا اور اینٹی ہیرو کا کردار نبھا کر آنے والی نسلوں کو بھی ترغیب دی۔ سنیل دت نے کئی فلموں میں منفی رول ادا کیے ان میں جینے دو، ریشما اور شیرا، ہیرا، پران اجائے پر وچن نہ جائے۔ 36 گھنٹے، گیتا میرا نام، زخمی، آخری گولی ، پاپی وغیرہ فلمیں قابل ذکر ہیں۔مد ر انڈیا نے سنیل دت کے فلمی کیرئر کے ساتھ ہی ان کی ذاتی زندگی پر بہت اثر ڈالا۔ اس فلم میں انہوں نے نرگس کے بیٹے کا رول ادا کیا تھا۔ فلم شوٹنگ کے دوران نرگس ایک سین میں آگ کی زد میں آگئی تھیں اور ان کی زندگی خطرہ میں پڑ گئی تھی۔ اس وقت سنیل دت اپنی جان کی پروہ کیے بغیر آگ میں کود گئے اور نرگس کو آگ کی لپٹوں سے بچالیا۔ اس درمیان سنیل دت اور نرگس دونوں آگ کی لپٹوں سے کافی جل گئے تھے۔ دونوں کواسپتال میں داخل کرایا گیا ۔ صحت یاب ہوئے تو دونوں نے شادی کرنے کا فیصلہ کیا۔فلمی کیریر کے دوران بھی سنیل دت ملک کی خدمت کے مواقع سے ہمیشہ منسلک رہے۔ فوجی بھائیوں کے لیے سرحد پر جا کر پروگرام کرنا ہو یا خشک سالی اور سیلاب متاثرین کے لیے چندہ جمع کرنے جیسے کام ہوں، سنیل دت ہمیشہ آگے رہے۔ پنجاب میں پھیلی دہشت گردی کے خلاف انھوں نے ممبئی سے امرتسر تک کی پیدل امن یاترا کی۔ پھر وہ سرگرم سیاست کے سہارے سماجی خدمت کے لیے میدان میں اترے۔ ممبئی سے وہ پانچ بار کانگریس کی ٹکٹ پر لوک سبھا انتخاب جیتے۔فلم میں کامیاب اداکار ہونے کے بعد انہوں نے سیاست میں حصہ لیا اور اس میدان میں بھی انہوں نے مثال قائم کر دی۔ وہ اپنی فلموں کے ذریعہ وہ سماج میں پھیلی برائیوں کو اجاگر کرنا چاہتے تھے اس لئے جہیز مخالف فلم یہ آگ کب بجھے گی اور کینسر پر درد کا رشتہ فلم بنائی تھی۔ انہیں ذات پات پر یقین نہیں تھا۔ مذہب اور ذات پات کی تفریق سے اونچا اٹھ کر انہوں نے کام کیے۔ اس لئے دنیا انہیں کبھی بھول نہیں سکتی۔ انسان مر جاتا ہے لیکن انسانیت اور ایک فنکار کبھی نہیں مرتا۔ سنیل دت کا فلمی سفر ریلوے پلیٹ فارم سے شروع ہوا تھا اور ان کی آخری فلم منا بھائی ایم بی بی ایس پر ختم ہوا۔سنیل دت کو اپنے فلمی کیرئر میں دو بار بہترین اداکار کے لئے فلم فیئر ایوارڈ سے نواز ا گیا۔ ان میں مجھے جینے دو 1963 اور 1965 میں بنی فلم خاندان شامل ہیں۔ سال 1968 میں سنیل دت کو پدم شری انعام سے نوازا گیا۔ سنیل دت نے کئی پنجابی فلموں میں بھی اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے۔ سال 2005 میں انہیں پھالکے رتن ایوارڈ سے نوازا گیا۔ سنیل دت نے تقریبا 100 فلموں میں کام کیا۔ بالی ووڈ میں اپنی ایک انوکھی شناخت بنانے والے سنیل دت 25 مئی 2005 کو اس دنیا کو الوداع کہہ گئے۔سنیل دت کی طرح ان کے بیٹے سنجے دت بھی والد کی طرح سماجی کارکن ہیںور سنجے نے بھی ان کے نقش قدم پر چلنے کا فیصلہ کیا اور اب وہ انڈیا کو نشے کی لت سے آزاد کرنے کے مشن پر عمل پیرا ہیں،
معروف بھارتی اداکار وسیاستدان سنیل دت کو مداحوں سے بچھڑے 16برس بیت گئے
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
