روم (آئی پی ایس )کیتھولک مسیحیوں کے روحانی پیشوا پوپ لیو چہاردہم نے مشرق وسطی، مقبوضہ مغربی کنارے اور غزہ میں جاری پرتشدد کارروائیوں میں اضافے اور جانی نقصان پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔ اپنے بیان میں انہوں نے مشرق وسطی کے تمام فریقین سے حملے فوری روکنے، تنازعات کے منصفانہ سیاسی حل اور امن کے قیام کے لیے مذاکرات اور سفارت کاری کے راستے دوبارہ کھولنے کا مطالبہ کیا۔
ہفتہ وار دعائیہ خطاب میں پوپ لیو جہاردہم کا کہنا تھا کہ غزہ، مغربی کنارے میں جاری پرتشدد کارروائیوں میں شہری جانوں کے نقصان پر شدید تشویش ہے۔انہوں نے کہا کہ مقدس مقامات کی حیثیت و احترام کی خلاف ورزی کرنے والی فوجی کارروائیوں کو مسترد کیا جائے اور ایسا سیاسی حل نکالا جائے جس میں سب کو مساوی حقوق و احترام حاصل ہوں۔
